اہم خبریں

امریکی بیڑے کو خلیج ہرمز سے ماربھگایا،ایران کادعویٰ

تہران(نیوزڈیسک)ایران کی مسلح افواج ”پاسدارانِ انقلاب“ کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بڑے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر امریکی بحریہ کو خلیج فارس سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں ایرانی افواج کی طرف سے امریکی بحریہ کو حکم دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں نے فوری لینڈنگ کی اور اس کے بعد طیارہ بردار جہاز نے علاقہ چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں