دوحہ (نیوزڈیسک)قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی پر بات چیت جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں عارضی جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
