اہم خبریں

جوبائیڈن کا نیتن یاہو کو کابینہ تبدیل کرنے کا مشورہ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)غزہ بمباری سے حمایت کھونے پر جوبائیڈن کا نیتن یاہو کو کابینہ تبدیل کرنے کا مشورہ،امریکی صدر جوبائیڈن کہتے ہیں اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری سے عالمی برادری کی حمایت کھو رہا ہے، نیتن یاہو کو اپنی حکومت کی سخت گیری کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جو بائیڈن نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالف ہے، یہ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پسند حکومت ہے، اسرائیلی حکومت 2ریاستی حل نہیں چاہتی، امریکی حکومت بار بار تنازع کے 2 ریاستی حل پر زور دیتی رہی ہے

متعلقہ خبریں