اہم خبریں

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کی قراردادپر عملدرآمد کامطالبہ

نیو یارک (اے بی این نیوز)پاکستانی مندوب منیراکرم کاغزہ میں جنگ بندی کی قراردادپر عملدرآمد کامطالبہ کہا دنیا فلسطینیوں کے یک طرفہ قتل عام پر توجہ دے، اسرائیل کا ہدف صرف حماس کا خاتمہ نہیں،ہدف فلسطینیوں اور فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، اسرائیل اب تک 25 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسا چکا ہے،ہیروشیما اور ناگاساکی پر جو ایٹم بم گرائے گئے اتنا بارود غزہ پرگرایا جا چکا ہے،غزہ جنگ میں دونوں فریقین کو ذمے دار ٹھہرایا جائے، اگر حماس کو مورد الزام ٹہرایا گیا اور اسرائیل کو چھوٹ دی گئی تو اس سے اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا کہ وہ فلسطینیوں پر موت مسلط کرنے کا عمل جاری رکھے

متعلقہ خبریں