تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ دنیا کی حمایت ملے نہ ملے اسرائیل حماس سے جنگ جاری رکھے گا۔عالمی برادری بحری راہداریاں محفوظ بنانے کے مؤثر اقدامت کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو ایک بیان میں اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ہوگی۔ ابھی جنگ بندی سے حماس کو اسرئیل کیلئے دوبارہ خطرہ بننے کا موقع ملے گا۔
