پیرس(نیوزڈیسک) ہوٹل میں گم شدہ 8 لاکھ ڈالرز کی قیمتی انگوٹھی ویکیوم کلینر سے مل گئی۔ معروف ہوٹل میں مقیم ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون کی قیمتی انگوٹھی اچانک کہیں کھو گئی۔مذکورہ خاتون نے ہوٹل سٹاف پر شبہ ظاہر کیا ۔ جس کی اطلاع پیرس پولیس کو دی گئی ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہیں پولیس حکام موقع پر پہنچ گئی جہاں خاتون نے انہیں بتا یا کہ اس کی 8 لاکھ ڈالرز کی انگوٹھی کمرے سے اس وقت غائب ہو گئی جب وہ شاپنگ کیلئے باہر گئی ہوئی تھیں، شک ہے کہ ہوٹل کے کسی ملازم نے انگوٹھی چوری کر لی ۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر فوری ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کیا اور گمشدہ انگوٹھی کی تلاش شروع کر دی۔بعدازاں ہوٹل حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے اس انگوٹھی کو ہوٹل میں کام کرنیوالے صفائی کے عملے کے زیرِ استعمال ویکیوم کلینر کے بیگ سے تلاش کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملائیشین کاروباری خاتون اس وقت لندن میں ہیں جلد ہی انہیں مذکورہ انگوٹھی واپس کر دی جائے گی۔