تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیلی فوج غزہ جنگ میں بری طرح پھنس گئی خوفزدہ فوجی اہلکار القسام بریگیڈ سے خوفزدہ ، اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر گولیاں برسا دیں۔۔فائرنگ واقعات میں اب تک 20 کے قریب اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران 20 کے قریب اسرائیلی فوجی اہلکار اپنے ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے گئے۔ 20 میں سے 13 فوجی اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے جبکہ دیگر ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں میں اب تک 105 فوجی مارے گئے۔ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،ذہنی دباؤ کے باعث اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو گھبراہٹ میں نشانہ بنا رہے ہیں۔















