سری نگر ( اے بی این نیوز )کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار،بیان میں کہا سپریم کورٹ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں، اب مقبوضہ کشمیر میں زمینیں مہنگی ہوں گی، پورے کشمیر میں کوئی بھی اس فیصلے سے خوش نہیں، عدالتی فیصلے سے ریاستی معیشت کو نقصان ہوگا،نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ بولے مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغا م میں عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو یہاں تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگیں، ہم طویل سفر کیلئے بھی تیار ہیں،عمرعبداللہ نے ٹویٹ میں اپنے گھر کے دروازے کو لگی زنجیر کی تصویر بھی شیئر کردی،حریت رہنماعبدالحمید لون نے بھارتی سپریم کورٹ کو آر ایس ایس کے زیر اثر قرار دے دیا۔















