واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر چین، روس اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی مما لک کا امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار مایوسی۔ اس موقع پر سلا متی کو نسل میں چین کے سفیر نے کہا کہ ویٹو سے ثابت ہو گیا، امریکا غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے ، غزہ میں شہریوں کے تحفظ کا امریکی دعویٰ تضاد پر مبنی ہے۔ روس نے غزہ جنگ کو امریکا کی نئی جیوپولیٹیکل گیم قرار دے دیا جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ قرارداد ویٹو ہونے پر فلسطینی وزیراعظم بولے امریکی ویٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بے وقعت کردیا، سچ، انصاف، آزادی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہوئی، حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہیں امریکا نے غیر اخلاقی اور غیر انسانی مؤقف اپنایا ا ور ہمارے لوگوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مددکی۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں 15 میں سے 13 ووٹ پڑے، برطانیہ ووٹنگ کے عمل سے غیر حا ضر نہیں ہوا تھا۔