تل ابیب (نیوزڈیسک)سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نےبنیامین نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے سب کے سامنے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت میں موجود ان کے دوستوں پر شدید تنقید ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور ان کے حواری اسرائیل کے دشمن ہیں، قاتل ہیں اور دہشتگرد ہیں۔ایہود اولمرٹ نے اس سے قبل بھی7 اکتوبر کے حماس کے حملے کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی ناکامی چھپانے کیلئے دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حال ہی میں ایک بیان بھی دیا کہ حزب اللہ کے حملے بند نہ ہوئے تو لبنان کو بھی غزہ بنا دیں گے۔اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر 10 ہزار سے زائد حملے کیے جس میں 17 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 43 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی تقریباً 60 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور غذائی قلت، ادویات کی کمی اور سرد موسم کے باعث غزہ میں وبائی امراض بھی پھوٹنے کا خدشہ ہے۔
