غزہ (نیوز ڈیسک)القسام بریگیڈ کا 135 اسرائیلی گاڑیاں اور درجنوں فوجی ہلاک کرنیکا دعویٰ ۔ ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 135گاڑیوں کو تباہ اور درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ کئی زخمی بھی کردیئے ،اسرائیلی فوجیوں پر مارٹر گولوں اور میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی شہروں کی طرف راکٹ بھی داغے گئے ہیں۔