غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ،اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا بیٹا مارا گیا،اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن کا بیٹا غزہ میں کارروائی کے دوران مارا گیا۔ فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل گاڈی آئزن کوٹ کا بیٹا غزہ کی پٹی میں جمعرات کو ہونے والی لڑائی میں ہلاک ہوا، 25 سالہ گیل میر آئزن کوٹ، ایک کمانڈو یونٹ میں ریزرو سپاہی تھا، گیل میر آئسن شمالی غزہ کے جبالیہ کے علاقے میں مارا گیا۔