اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر مرجانا سپولجارک ایگر نے کہا کہ غزہ متاثرین کا غم ہم چندٹرک بھیج کردور نہیں کرسکتے ، وہاں کی صورتِحال ناقابل بیان ہے،ایسی صورتحال عالمی برادری کی ناکامی ہے،غزہ میں جو بچے اپنے والدین کھو چکے ہیں اُن کو دلاسہ دینے والا کوئی نہیں،جنگ زدہ علاقوں کے لوگوں کو باربار اپنا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں،عالمی برادری کو غزہ کشیدگی کا سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔چنگ زہ علاقے میں انسانی حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔