بمبئی(نیوزڈیسک) گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی ڈرامہ سریل سی آئی ڈی کے مرکزی کردار دنیش کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش کو جگر کا مسئلہ تھا اور انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ دنیش گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔پیر کی رات ان کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔واضح رہے کہ 57 سالہ دنیش فیڈنس سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا کردار ادا کیا، دنیش نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔خیال رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔