اہم خبریں

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 افرادشہید

غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری، اسرائیلی طیاروں کی شمالی غزہ کےعلاقے الدرج میں 2 پناہ گزین سکولوں پر بمباری ، 50 سے زائد فلسطینی شہید ، سینکڑوں زخمی ہوئے،بیت لاحیہ، خان یونس، شجاعیہ اور رفح میں بھی سینکڑوں فلسطینیوں کی پناہ گاہ اقوام متحدہ کے سکول، تجارتی مال اور رہائشی بلاکس پر بھی بمباری ،اسرائیلی فوج نے غزہ سپریم کورٹ کی عمارت بھی تباہ کر دی ،ہسپتال اور ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا،2 روز میں ساڑھے 8 سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے،اسرائیل نے زمینی جنگ کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا، درجنوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دیئے، بے گھر فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات ،عالمی ادارہ صحت کو بھی 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ میں گودام چھوڑنے کا حکم ، اسرائیل نے مین فائبر روٹس کاٹ دیئے، غزہ میں لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں