نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز بورو میں گھر میں چاقو کے وار سے 2 بچوں سمیت 4 افراد قتل ،3 زخمی ہوگئے، مشتبہ شخص کا پولیس پر بھی حملہ ، ایک اہلکار زخمی ہوا، پولیس نے مشتبہ شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا،نیو یارک پولیس کے مطابق ملزم کو گھریلو تشدد کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، حملے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔