اہم خبریں

کوپ 28کانفرنس،امریکاکا3ارب ڈالر فنڈزدینے کا اعلان

دبئی (نیوڈیسک)امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے موسمیاتی کانفرنس کے دوران کلائمیٹ فنڈ میں 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 میں خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیشرفت مسلسل جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں۔دوسری جانب امریکا اور جاپان سمیت متعدد یورپی ممالک سمیت 20 اقوام کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جوہری توانائی گرین ہاؤس گیسوں کے صفر اخراج کو حاصل کرنے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں