اہم خبریں

جرمن صدر ایئرپورٹ پر قطری میزبانوں کی راہ دیکھتے رہ گئے

دوحہ(نیوزڈیسک)جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر اپنے طیارے پر وقت سے قبل قطر ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں صدر کے استقبال کیلئے کوئی سرکاری یا حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا ۔ استقبال کا پروگرام بے نظمی کا شکار ہوگیا۔ جرمن صدر کو قطر ایئرپورٹ پر اپنے استقبال کیلئے آنے والے میزبانوں کا طویل انتظار کرنا پڑ گیا۔صدر 30 منٹ تک طیارے کے دروازے پر کھڑے قطری میزبانوں کا انتظار کرتے رہ گئے ۔قطر ایئرپورٹ پر جرمن صدر کے استقبال کے لیے طیارے کی لینڈنگ کی جگہ پر ریڈ کارپٹ بھی رکھا ہوا تھا، گارڈ آف آنرز دینے والے فوجی بھی تھے اور تمام انتظامات مکمل تھے مگر قطری حکام وقت پر موجود نہ تھے۔جرمن صدر کو اس کوفت کا سامنا اس لیے کرنا پڑا کیوں کہ ان کا طیارہ اپنے مقررہ وقت سے آدھے گھنٹہ پہلے ایئرپورٹ پر پہنچ گئے تھے۔ ان کا رن وے پر ہی استقبال ہونا تھا اور رن وے پر میزبانوں کو رسائی عین مقررہ وقت ہی دی جاتی ہے۔صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی پہنچ گئے تھے اس لیے میزبان موجود نہیں تھے تاہم کچھ وقت انتظار کے بعد حکام بھی آگئے اور اس بے نظمی پر معذرت کی۔جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے جرمن شہریوں کی رہائی کے لیے قطر پہنچے ہیں جو اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔

متعلقہ خبریں