اہم خبریں

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان ،دوبارہ حملے شروع کردیئے

غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل کا عارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان ،دوبارہ حملے شروع کردیئے ، غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی طرف سے الزم لگا یا گیا کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،اس لیے غزہ پر دوبارہ حملے شر وع کردیئے ، واضح رہے کہ قطر کی ثالثی سے جنگ بندی 24 نومبر کو ہوئی تھی جس کے بعد 100 سے زائد اسرائیلی قیدیوں جبکہ 240 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا تھا دوسری طرف جان کربی نے اسرائیل کے حماس پر حملوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ،جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شمالی غزہ میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں،جنگ طیاروں کی بھی نچلی پروازیں شروع ہوگئیں ۔

متعلقہ خبریں