اہم خبریں

ثالثوں کی کوششیں کامیاب،غزہ جنگ بندی میں مزید 24 گھنٹے کی تو سیع

غزہ(نیوز ڈیسک) ثالثوں کی کوششیں کا میاب ہوگئی، غزہ جنگ بندی میں مزید 24 گھنٹے کی تو سیع کر دی گئی ، عا لمی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق جنگ بندی میں مزید 4 روز کی توسیع کے لیے حماس نے رضامند ظا ہر کی تھی ،حماس کا اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرا ئیلی فوج کی واپس کا بھی مطا لبہ ، جنگ بندی کے چھٹے روز4 غیر ملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا ،حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی ر ہائی کے بعد اسرائیل نے بھی مزید 30 فلسطینی قیدی رہا کر دیئے ۔ دوسری طرف عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت مزید 10 اسرائیلیوں اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا گیا۔ اس کے علاوہ غزہ کے شمالی علاقوں میں امدادی سامان کے 21 ٹرک تقسیم کیے گئے ،امدادی سامان میں خورک، پانی اور بچوں کی ضروریات کی اشیا سمیت کمبل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں