اہم خبریں

سکھ رہنما قتل کیس ،امریکا میں بھی بھارتی دہشتگردی بے نقاب ہوگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے بعد امریکہ نے بھی بھارتی حکومت کو بے نقاب کر دیا ،امریکہ میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کے الزام میں بھارتی حکومت کے اہل کار پر فردجرم عائد کردی گئی،امریکی حکام نے اطلاع ملنےپر سکھ رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے اٹارنی کی جانب سے جاری فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ایک حکومتی اہلکارکے کہنے پر نکھل گپتا نامی شخص نے بھارتی نژاد امریکی سکھ کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ نکھل گپتا کوجون میں چیک ری پبلک میں گرفتارکیا گیا،جسے اب امریکہ منتقل کیا جائے گا،نکھل نے قتل کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی جسے 15 ہزار ڈالر ایڈوانس ادا کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں