اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کارکردگی پر حواس باختہ بھارتی میڈیا پاکستانی معیشت کیلئے آرمی چیف کی کاوشوں کو منفی انداز میں پیش کرنے لگا،”ملکی معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ایکس پر ”ویل ڈن آرمی چیف” ٹاپ ٹرینڈ“بن گیا،امارات کی حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت سٹاک مارکیٹ روزانہ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے
