کراچی ( اے بی این نیوز ) فلسطین یکجہتی کمیٹی کے تحت فلسطین مارچ،مارچ میں بڑی تعداد میں عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اور کارکنوں کی شرکت ،،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے کہا آج کی ریلی حکمرانوں کوبتارہی ہے ہم فلسطین کیساتھ ہیں،ن لیگ کے محمد زبیر بولے فلسطین میں مکمل سیزفائرہونی چاہیے،ایم کیو ایم کی نسرین جلیل نے کہا دودن کی سیزفائرسے کوئی فائدہ نہیں،مکمل جنگ بند ہونی چاہئے
