اہم خبریں

غزہ جنگ حقائق جاننے کیلئے ایلون مسک یہاں کا دورہ کریں،حماس

بیروت(نیوز ڈیسک) حماس کے ترجمان نے کہا کہ ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا غزہ کا دورہ بھی کریں،فلسطینی قیدیوں نے بتایا اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا یہ اسرائیل غزہ میں عسکری وسیاسی لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔ انہوں نے بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے و الے اسرائیلوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کئی زیادہ ہے ۔ حماس ترجمان نے مطالبہ کیا کہ مسلم اور عرب ممالک او آئی سی اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پیچھے نہ ہٹا تو آنے والے دنوں میں دشمن کا نقصان مزید بڑھے گا ۔

متعلقہ خبریں