اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری،جبالیا میں اقوام متحدہ کے سکول پر حملے میں 30فلسطینی شہید ہو گئے ،سکول میں بے گھر افراد رہائش پذیر تھے،وقفے کے بعد لڑائی شدت سے شروع ہوگی،اسرائیلی وزیردفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ لڑائی مزید 2ماہ جاری رہنے کی توقع ہے،مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دباؤڈالیں گے،اسرائیلی فوج کے 24 گھنٹوں میں 300 سے زائد حملے ،مزیدمتعدد فلسطینی شہید ،7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی، شہدا میں 6 ہزار 150 بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوج کی انڈونیشین ہسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد مریضوں کاانخلاشروع،الشفاء ہسپتال سے زخمیوں اور بیماروں کا قافلہ جنوبی غزہ پہنچ گیا۔