واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی شہری بھارت کو دوست سمجھتے ہیں یا پاکستان کو ،نیا گیلپ سروے سامنے آ گیا جس کے مطابق 58 فیصد امریکی بھارت جبکہ 28 فیصد پاکستان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔ کون امریکا کا دشمن ہے کہ سوال پر 39 فیصد امریکیوں نے پاکستان کو اپنا دشمن ٹھہرایا جبکہ 11 فیصد امریکیوں نے بھارت مخالف ووٹ دیا دوسری طرف 63 فیصد سفید فام لوگوں نے بھارت کو دوست ٹھہرایا جبکہ 26 فیصد سفید فام لوگ پاکستانیوں کو اپنا دوست سمجھتے ہیں ۔