غزہ(نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی جارحیت ،شہید فلسطینیوں کی تعداد 14ہزار ہوگئی ، اسرائیل نے بلاتفریق حملوں میں رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، سکولوں، ہسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا، نصیرات کیمپ میں گھر پر بمباری 17 افراد شہید۔تفصیلات کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550خواتین بھی شامل ۔ زخمیوں کی تعداد 31ہزار سے تجاوز کر گئی، غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھرہوئے ہیں،غزہ کے الشفاہسپتال کے بعدانڈونیشیا ہسپتال کاگھیراؤ، حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ، ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ کااسرائیل کے 60ٹینک اور گاڑیاں تباہ کرنے کادعویٰ،مجاہدین سے جھڑپوں میں مزید 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔