نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی ٹک ٹاکر نے غزہ پراسرائیلی حملے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر کو غزہ پر حملوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے تناظر میں نوجوان امریکی خواتین نہ صرف اسلام قبول کر رہی ہیں بلکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیغامات کی صورت میں تبدیلی مذہب اعلان بھی کر رہی ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی آن لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں مذہب تبدیل کرنے والی ان نوجوان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے پر اسرائیل کا ردعمل ان کے قبول اسلام کے فیصلے کا محرک بنا۔حماس نے ’طوفان الاقصی آپریشن‘ میں اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کرکے معصوم بچوں ،خواتین اور پرامن شہریوں کو بھی نہ بخشا۔ نوجوان خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے بعد سے اسلام قبول کرنے کی ترغیب ملی اور وہ ٹک ٹاک پر اپنی مذہبی بیداری کا اظہار کر رہی ہیں۔اپنے تبدیلی مذہب کے سفر کو شیئر کرنے والوں میں الیکس نامی ایک خاتون بھی شامل، جنہوں نے حال ہی میں قرآن کا ایک نسخہ خریدا ۔الیکس، نے اپنے بالوں کو ڈھانپنا شروع کر دیا اور کہتی ہیں کہ سات اکتوبر کی کاررواکے بعد وہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی شریک ہوئی ۔ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر الیکس نے اسرائیلی حملے کی مذمت میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کر رکھی جس کے ساتھ لکھا کہ ’انہوں نے تمام مواصلات کو بند کر دیا اور ان پر ہوا، زمین اور آسمان سے حملہ کر رہے ہیں۔‘اب وہ ویڈیوز میں حجاب کرتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر آنے والے مثبت و منفی تبصروں کا جواب دیتی ہیں۔
https://www.tiktok.com/@localstreetcat92/video/7303546239381966122?is_from_webapp=1&sender_device=pc&web_id=7271553261634717190