واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا کہ غزہ یرغمالیوں کیلئے معاہدہ عنقریب ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز غزہ میں 100 سے زائد ٹرک داخل ہوئے، غزہ میں پہنچنے والے ٹرکوں کی تعداد 1260 ہو چکی ہے،انڈونیشین ہسپتال میں حماس کی سرگرمیوں کی انٹیلی جنس معلومات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ غزہ چھوڑنے والے امریکیوں کی تعداد 800 ہو چکی ہے، ایندھن کے 6 ٹرک غزہ میں داخل ہوئےجس میں 18000 گیلن تیل تھا۔