اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں

لندن(نیوزڈیسک) خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی۔دسمبر کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں