احمد آباد(نیوزڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ فائنل میںبھارت کی شکست پر بھرتی کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ آسٹریلیا نے 6 وکٹوں سے شکست دیکر بھارتی سورمائوں کے خواب چکنا چور کردیئے۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف کینگروز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔ورلڈکپ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ہوم گراونڈ پر شکست ان کے چہروں سے جھلکنےلگی۔آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی آسٹریلیا ورلڈکپ جیت چکا ہے۔سوشل میڈیا ایکس(ٹوئٹر ) پربھارتی شہر ی نے لکھا کہ بھارتی کپتان روہت شرما رو رہے ہیں، ویرات اور سراج بھی رو رہے ہیں۔ ہر ہندوستانی پائی میں ہے۔
Indian captain Rohit Sharma is crying, Virat & Siraj are also in tears. Every Indian is in pain.💔#WorldcupFinal has exposed propaganda of some leaders again pic.twitter.com/KLrB5PBv0p
— Gangaram Singh (@gangaram012) November 19, 2023