سیئول (نیوزڈیسک) جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 38مریض زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ سیئول سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک 6منزلہ اسپتال میں آتشزدگی سے 38افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں آتشزدگی کے وقت 91مریض زیر علاج تھے۔ حکام نے کہا ہیکہ آگ بیرونی دیوار کے ساتھ اوپر جانے سے پہلے ہسپتال کی پہلی منزل کے باہر سے شروع ہوئی تھی تاہم فائر حکام نے ہسپتال کی عمارت کے اندر کئی سرچ آپریشن کیے تاہم کسی اضافی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو ایک اور قریبی ہسپتال میں منتقل کر نے کے بعد پولیس اور فائر حکام واقعہ کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہے تھے۔