واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو با ئیڈن نے کہا کہ غزہ سے شہریوں کی زبردستی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع اپنے مضمون میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ کیلئے طویل مدتی طریقہ کارطے کرنا چاہیے،جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی اتھارٹی کے ماتحت ہونا چاہیے۔