اہم خبریں

غزہ جنگ، اقوام متحدہ کے ملازمین بھی غیرمحفوظ،103 ہلاک

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ بھی اسرائیلی بمباری کے سامنے بے بس ،اپنے سٹاف کے تحفظ سے بھی ہاتھ کھڑے کرلئے ۔ اس حوالے سے ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی، یواین آرڈبلیواسرائیلی بمباری کے درمیان تحفظ فراہم نہیں کرسکتی ، اب تک یو این آر ڈبلیو اے کی 70 عمارتیں متاثر ہوئی ہیں،اسرائیلی حملوں سے ہم خود بھی اب محفوظ نہیں تاہم ترجمان یو این آرڈبلیونے کہا ہم واقعی غزہ کے لوگوں کیلئے لائف لائن ہیں ،عمارتوں پر حملوں کے باوجود ان کا غزہ چھوڑنے کا کوئی اراداہ نہیں ،7اکتوبر سے اب تک این آر ڈبلیو اے کے 103 ملازمین ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں