غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے غزہ میں خون کی ندیا ں بہا دیں،نہتے فلسطینیو ں پر وحشیانہ بمبا ری،خان یونس میں رہائشی عمارتوں پر
بھی بم حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 26 افراد شہید ، درجنوں شہری زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے سکولوں، رہائشی عمارتوں اور ہسپتالوں پر بھی بم برسائے ، غزہ کے الشفاء ہسپتال کے تمام مریض شہید ، ا نکیوبیٹرز بچوں کیلئے تابوت بن گئے،مزید 7 ہزار افراد شہید ہونے کا خدشہ غزہ کے بڑے 25 ہسپتال مکمل طور پر بند ہوگئے ،مظلوم فلسطینی تڑپ تڑپ کر مرنے لگے ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ،30ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔