غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، شہدا ءمیں 5 ہزار بچے شامل ہیں ، 3ہزار سے زائد خواتین شامل ،1770بچوں سمیت 4 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، کئی خاندان مکمل ختم ہوگئے،سکول ہسپتال ،مساجد مارکیٹیں تک محفوظ نہ رہیں۔ رپورٹس کے مطابق 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ اسرائیل نے زخمیوں کے قتل عام کا پلان تیار کر لیا،کئی ہسپتال بند کر دیئے ۔ الشفاہسپتال قبرستان بن گیا،7 ہزار افراد کی جان کو خطرہ ۔