اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کی ایک بار پھر غزہ پرجاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت،ترجمان دفترخارجہ نے ہسپتال پر حملے کو انسانی اور جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا،پریس بریفنگ میں ممتاز زہرابلوچ نے کہا اسرائیلی نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہاہے،وزیراعظم نے عرب اسلامی مشترکہ سربراہ اجلاس میں فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا،پاکستان یوکرین کو اسلحہ فروخت کررہاہے نہ روس یوکرین جنگ میں پاکستانی اسلحہ استعمال ہورہاہے
