واشنگٹن (نیوزیسک) امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کا اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ سے ٹیلی فونک رابطہ، حماس کیخلاف اسرائیل کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت کا اعادہ کیا اور شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے پر بات چیت کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل فوجی کارروائیوں میں بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کو یقینی بنائے۔