اہم خبریں

عوام کیلئے خو شخبر ی ،پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوام کیلئے خو شخبر ی ،پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ،قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈیزل 113 ڈالر سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ہے ، پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر کم ہو کر 91 ڈالر سے 90 ڈالر پر آگئی ہے ، روپے کی قدر میں کمی کے سبب صارفین کو قیمتوں میں کمی کا فائدہ کم مل سکے گا۔

متعلقہ خبریں