اہم خبریں

ورلڈ کپ: نیدرلینڈکیخلاف بھارت کی دوسری وکٹ گر گئی

بنگلور(نیوز ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا 45ویں میچ ،بھارت کی ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری ۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے جبکہ نیدرلینڈز کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کررہے ہیں۔ نیدرلینڈز کیخلاف بھارت کی دوسری وکٹ گر گئی۔دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا اور 16 پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔نیدر لینڈز کی ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میچز میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

متعلقہ خبریں