ریاض(نیوز ڈیسک)غزہ کشیدگی اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے ، جس میں اسلامک ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے غزہ کشیدگی اور جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی ۔ غز ہ جنگ اور فلسطینوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی اس وقت او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔