اہم خبریں

اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے، نگران وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاتاشقند میں 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب ، کہا پاکستان غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے اور غزہ میں جاری جنگ فوری بند ہونی چاہیئے۔ ای سی اوممالک فوری جنگ بندی کیلئے کردار اداکریں،اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کیلئے اہم فورم ہے،خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،نگران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے بھی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا

متعلقہ خبریں