اہم خبریں

غزہ بارے اسرائیل کے منصوبوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا، محمود عباس

غزہ ( اے بی این نیوز   )فلسطینی صدر محمود عباس کہتے ہیں غزہ کا کوئی فوجی حل نہیں غزہ بارے اسرائیل کے منصوبوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا، فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا ہے اسرائیلی فوج حما س کیخلاف نہیں نہتے شہریوں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے،، غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے،،،غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور ، مصر نے امریکہ پر واضح کر دیا، اردن نے کہا حماس ایک نظریہ ہے جسے کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا، اگر کوئی حالات بدلنا چاہتا ہے تو وہ فلسطینی عوام کے حقوق پورے کرے ، جی7 اجلاس میں بھی غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور،وزرائے خارجہ کی جنگ انسانی بنیادوں پر ختم کرنے کی حمایت، غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں وقفہ ہونا چاہیے،فرانسیسی صدر ،فلسطینیوں کیلئے مزید امداد کا اعلان بھی کردیا،فرانس فلسطینیوں کیلئے 20 ملین یورو سے بڑھا کر 100 ملین یورو کردے گا۔

متعلقہ خبریں