غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد 3 روز کی جنگ بندی کا امکان،قطرکی ثالثی میں 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 دن سیز فائر کیلئے مذاکرات جاری ہیں، یرغمالیوں میں 6 امریکی جبکہ 6 اسرائیلی شہری ہیں،دوسری طرف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے 33 روز میں شہدا کی تعداد 10 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی۔ دوسری طرف غزہ سٹی میں القسام بریگیڈز نے میزائل حملوں میں اسرائیلی فوج کی 10 سے زائد گاڑیاں، 4 فوجی ٹینک تباہ کر دیئے جبکہ غزہ کے جنوب میں اسرائیلی فوجیوں کے قافلے کو بھی گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔