اہم خبریں

جامع مسجد سرینگراور مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی،مسلمان سڑکوں پر نماز ادا کرنے لگے

سرینگر،بیت المقدس (نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر اور فلسطین دونوں مقامات پرقابض فورسزمسلمانوں کوجامع مسجد سری نگراور مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے روک رہی ہیں ۔مسجدِ اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی فورسز تعینات ہیں۔جو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونےکی کوشش کرنے والے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہیں،فلسطینی مسلمان مسجد کے قریب جمع ہو کر سڑکوں پر نماز ادا کر رہے ہیں، تاہم یہودیوں کو اپنی عبادات کرنے کی مکمل اجازت ہے۔بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل چوتھے جمعہ کو بھی لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ جامع مسجد میں نماز کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں