پریٹوریا(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے حکام کا کہنا تھا کہ اس نے اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کے تمام افراد کو واپس بلالیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالیدی پانڈور کے مطابق غزہ میں بچوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش ہے۔
