اہم خبریں

غزہ کشیدگی، انٹونی بلنکن انقرہ پہنچ گئے

انقرہ (نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن انقرہ پہنچ گئے، ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کر کے اسرائیل غزہ جنگ پر بات چیت کریں گے۔میڈیاسے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ تنازع کو غزہ سے باہر پھیلنے سے روکنے کیلئے امریکا بہت محنت کر رہا ہے، ہماری پوری توجہ غزہ سے یرغمالیوں کو گھر لانے پر مرکوز ہے،امریکی وزیرخارجہ نے رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی، محمود عباس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ،امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنس اسرائیل پہنچ گئے، چین اور عرب امارات کی درخواست پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج متوقع ، اب تک جنگ بندی اور جنگ میں وقفے کی 4 قراردادیں ویٹو کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں