واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن کا دورہ اسرائیل ناکام ، نیتن یاہو نے عارضی جنگ بندی کو رد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا غزہ میں جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا واحد حل دو ریاستی قیام ہے،امریکی وزیر خارجہ عرب ممالک کے 5 وزرائے خارجہ سے بھی آج ملاقات کریں گے ، عرب ہم منصبوں سے ملاقات اومان میں ہو گی جس میں فلسطینی نمائندے سمیت اردن، مصر، سعودی عرب، یواے ای اور قطر کے وزرائے خارجہ شامل ہیں،عرب ممالک کے وزرائے خارجہ انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ کریں گے۔
…