اہم خبریں

امریکہ کی جانب سے غزہ کیلئے امداد کا اعلان

واشنگٹن (  اے بی این نیوز  )امریکا کاغزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کیلئے100 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کااعلان،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا ترک وزیرخارجہ حاکان فیدان کو ٹیلیفون،قیدیوں کی رہائی، امداد کی فراہمی کیلئے علاقائی رہنماؤں سے بات کرنے پراتفاق،غزہ کی صورتحال اورتنازعات کو پھیلنے سے روکنے پر بھی تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کے درمیان سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی،ادھر امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم اورمصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،جوبائیڈن کا نیتن یاہو پر غزہ میں انسانی امداد کے بہاؤ کو فوری اور نمایاں طور پر بڑھانے پرزور،مصری صدر سے گفتگو میں غزہ میں امدادی کارروائیوں میں اضافے پر اتفاق،علاقائی عناصر کو غزہ تنازع کو بڑھانے سے روکنے پر بھی زور دیا

متعلقہ خبریں