ماسکو(نیوزڈیسک) روسی خاتون 26 سالہ کی عمر میں 22 بچوں کی ماں بن گئی،کرسٹینا نے 105 بچوں کی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو یہ ممکن نہیں کے 26 سالہ عورت 22 بچوں کی ماں بن جائے لیکن ایسا ممکن ہوا ہے کہ 26 سالہ خاتون کرسٹینا اوزترک کو ماں بننے کا بہت شوق ہے ،اُن کی پہلی اولاد جو ان کی اپنی کوکھ سے پیدا ہوئی اُس کی عمر اب 9 سال ہے جبکہ 21 بچے سروگیسی سے پیدا ہوئے ہیں یعنی والدین کا اسپرم کا لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے جیسے بعد میں کسی عور ت میں انجیکٹ کردیا جاتا ہے ، پھر بچہ وہاں پرورش پاتا ہے ، یعنی جینیاتی طور پر بچہ اُس جوڑ ے کا ہی ہوگا لیکن اس عمل میں بس عورت کی بچہ دانی کسی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ عورت کے شوہر کو منشیات کے کیس میں جیل ہوئی ہے اس کے باوجود عورت اب تک 22 بچوں کی ماں بن چکی ہے، کرسٹینا کا شوہر ہوٹل کا مالک ہے ، خاتون نے صرف ایک سال میں بچوں پر 1کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جبکہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے 16 دائیاں رکھی ہوئی ہیں جنہیں2021 سے اب تک 68 لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ دی گئی۔